رکشے میں خاتون سے بدتمیزی کا کیس ۔۔متاثرہ خاتون کا یوٹرن

Nov 15, 2021 | 15:19:PM

(ویب ڈیسک) 14 اگست کی شب چنگ چی رکشے میں خاتون سے اوباش نوجوان کی بدتمیزی کیس میں مثاثرہ خاتون نے یوٹرن لے لیا۔ متاثرہ خاتون نے ملزم کو پہچاننے سے انکار کردیا۔ دوران سماعت متاثرہ خاتون نے ملزموں کو پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں افراد میرے ملزم نہیں اور میں مزید ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرناچاہتی۔

مہوش کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کی درخواست ضمانت منظور ہوجائے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ۔  خاتون کے اس بیان پر عدالت نے محمد عاطف اور عثمان ریاض کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کھلاڑیوں کا انوکھا جشن۔۔جوتوں میں مشروب ڈال کر پیتے رہے۔۔ویڈیو وائرل

مزیدخبریں