رانا شمیم کے انکشافات ۔۔ قانونی کارروائی کیلئے مشاورت کریں گے ۔۔ن لیگی رہنما

Nov 15, 2021 | 16:34:PM
رانا شمیم کےانکشافات
کیپشن: شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف نے کہا کہ رانا شمیم کے انکشافات پر عوام کو حقائق کا پتہ چلنا چاہئے ۔ہم قانونی کارروائی کیلئے مشاورت کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ رانا شمیم جھوٹ بول رہے ہیں تو انہیں بدترین سزا دی جائے، اگر رانا شمیم سچ بول رہے ہیں تو ثاقب نثار کی جگہ جیل ہے۔رانا شمیم نے بغیر کسی دباؤ کے حلفیہ بیان دیا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو نااہل کرکے سیاست سے علیحدہ کر دیا گیا، ثاقب نثار اور رانا شمیم سمیت تین افراد کو حقیقت کا علم ہے الیکشن کے عمل میں مداخلت ہو تو کیا ہم پوچھنے کا حق نہیں رکھتے؟

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر ملک کا چیف جسٹس ملوث ہو تو انصاف کہاں سے ملے گا؟ رانا شمیم نے یہ بیان لندن میں ایک اوتھ کمشنرکے سامنے دیا، جو 2018 میں ہوا وہ سب کے سامنے آ رہا ہے

رہنما ن لیگ نے کہا کہ اگر نواز شریف جیل جا سکتے ہیں تو ثاقب نثاربھی جیل جاسکتے ہیں، فیصلوں میں لکھا گیا کہ نواز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں، کس نے ثاقب نثار کو اختیار دیا کہ وہ عدالتی معاملات اور الیکشن میں مداخلت کریں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جب اس قسم کے الیکشن ہوں گے تو ایسی ہی اسمبلیاں ملیں گی، سامنے آگیا ہے کہ عدلیہ کمپرومائز ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے رانا شمیم کے انکشافات کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانونی کارروائی کے لیے بھی مشاورت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق چیف جسٹس کے انکشافات،اسلام آبادہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا