آئی سی سی نے بابر اعظم کو بڑی ذمہ داری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا۔بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان پاکستان کے بابر اعظم کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ 12 رکنی ٹیم میں کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ، ٹیم میں بابر اعظم کے علاوہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
The @upstox Most Valuable Team of the Tournament has been announced ????
— ICC (@ICC) November 15, 2021
Does your favourite player feature in the XI?
Read: https://t.co/J3iDmN976U pic.twitter.com/SlbuMw7blo
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب آئی سی سی کے پانچ رکنی پینل نے کیا ۔۔ایک بھی بھارتی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا
ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، چیرتھ اسالانکا، ایڈن مارکرم، معین علی، ونندو ہسارنگا، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ، ٹرینٹ بولٹ، اینرک نارٹیا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رکشے میں خاتون سے بدتمیزی کا کیس ۔۔متاثرہ خاتون کا یوٹرن