(مانیٹرنگ ڈیسک)قسمت کی دیوی نیوزی لینڈ کی ٹیم پر مہربان نہیں ، یہ اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ نیوزی لینڈ نے پچھلے 6 سال میں تیسری آئی سی سی ٹرافی گنوائی ہے۔
بھارتی نجی ٹی وی کے ویب رپورٹ کے مطابق اتوار کو کھیلے گئے ٹی-20 عالمی کپ 2021 میں آسٹریلیا نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ آسٹریلیا نے پہلی بار یہ خطاب جیتا ہے۔ دوسری طرف، نیوزی لینڈکا سفیدگیند میں عالمی چمپئن بننے کا خواب ایک بار پھرٹوٹ گیا۔ یہ 6 سال میں تیسرا موقع ہے، جب نیوزی لینڈکی ٹیم آئی سی سی ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست ہے۔ اس بار ان کا خواب سخت حریف آسٹریلیا نے توڑا ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم سال 2015 سے آئی سی سی ٹورنامنٹ میں سب سے مضبوط ٹیم کے طور پر ابھری ہے، لیکن اس کی کمزوری یہ ہے کہ وہ فائنل میں آکر اپنا تسلسل کھو دیتی ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم سال 2015 میں ون ڈے عالمی کپ میں پہنچی۔ اس کے بعد سال 2016 کے ٹی-20 عالمی کپ میں وہ سیمی فائنل میں ہاری۔ تین سال بعد 2019 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پھر سے ون ڈے عالمی کپ میں پہنچی۔ سال 2021 میں تو کین ولیمسن کی ٹیم نے کمال ہی کر دیا۔ اس نے اس سال جون میں آئی سی سی ٹسٹ عالمی چمپئن شپ جیتی اور پھر نومبر میں ٹی-20 عالمی کپ کے فائنل میں بھی پہنچی۔2015 میں آسٹریلیا کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کا خواب توڑا۔ مائیکل کلارک نے میلبورن میں کھیلے گئے ون ڈے عالمی کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس میچ میں 183 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا نے 34 ویں اوور میں تین وکٹ گنوا کر ہدف حاصل کرلیا۔ 2019 میں ایک بار پھر نیوزی لینڈ کی ٹیم ون ڈے عالمی کپ کے فائنل میں پہنچی لیکن ہار اس کا مقدر بنی ۔ اس بار انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کا خواب توڑا۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا فائنل مقابہ ٹائی رہا، جس کے بعد سپر اوور کھیلا گیا۔ سپر اوور بھی برابری پر ختم ہوا۔ اس کے بعد انگلینڈ کو باونڈری کاؤنٹ کی بنیاد پر چمپئن قرار دیا گیا۔ یعنی اس بار کھیل سے زیادہ قسمت نیوزی لینڈ کو دھوکہ دے گئی۔کین ولیمسن کی کپتانی والی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سال 2021 میں ٹی-20 عالمی کپ کے فائنل میں جگہ بنائی۔ اسے کھیل کہیں یا قسمت، لیکن اس بار بھی خطاب اس سے دور رہا۔ اس بار بھی آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے کر عالمی کپ ٹرافی اپنے نام کرلی۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے اس میچ میں 85 رن کی شاندار اننگ کھیلی، لیکن ٹیم کے دوسرے بلے باز امید کے مطابق کھیل نہ دکھا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان مقرر