(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کے انکشافات پر کہاہے کہ چیف جسٹس کے سوموٹونوٹس کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ن لیگی عہدیداروں نے سوموٹو نوٹس لینے کے بعد پریس کانفرنس کی، عدلیہ کو نشانہ بنایا،عدالت کو ان لیگی رہنماﺅں کو بھی بلانا چاہئے ۔
فوادچودھری نے شیخ رشید اور شہبازگل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان لوگوں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ عدالتوں کو متنازعہ کیا جائے،ان کاکہناتھا کہ گلگت بلتستان کی بار ایسوسی ایشن سے ان جج صاحب کی ریپوٹیشن پوچھی جائے، ان جج صاحب کو ن لیگ نے 2015 میں گلگت بلتستان میں لگایا،چیف جسٹس کے سومونوٹس کا خیر مقدم کرتے ہیں ،وفاقی وزیر نے کہاکہ ن لیگی عہدیداروں نے سوموٹو نوٹس لینے کے بعد پریس کانفرنس کی، عدلیہ کو نشانہ بنایا،عدالت کو ان لیگی رہنماﺅں کو بھی بلانا چاہئے ۔
یہ بھی پڑھیں: زندگیاں خطرے میں۔۔سموگ بچوں کو بیماریوں میں مبتلا کرنے لگی، سکولوں سے متعلق بڑا فیصلہ آگیا
فوادچودھری نے کہاکہ ن لیگی رہنماﺅں کا سوموٹو کے بعد پریس کانفرنس کرنا نہیں بنتا تھا،عدالتوں پر حملے ن لیگ کی تاریخ رہی ہے ،مضحکہ خیز شگوفہ ہے کہ چیف جسٹس نے چائے پیتے ہوئے فون کردیا۔
انہوں نے کہاکہ تمام اتحادیوں کے انتخابی اصلاحات پر تحفظات سنے گئے ،تمام اتحادیوں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بدھ کو 2 بجے طلب کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟؟؟وزیراعظم نے فیصلہ سنا دیا