اوورسیز کے ووٹ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین دونوں پر اتفاق رائے ہو گیا : شیخ رشید

Nov 15, 2021 | 18:34:PM
تمام اتحادی گروپ اکٹھے، اوورسیز کے ووٹ، تفاق
کیپشن: شیخ رشید ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ تمام اتحادی گروپ اکٹھے ہیں، اوورسیز کے ووٹ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین دونوں پر اتفاق رائے ہو گیا ہے،ای وی ایم اور اورسیز ووٹنگ پر قانون سازی ہو گی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ تمام اتحادیوں کے سوالوں کے جواب خود وزیراعظم نے دیئے ، بدھ کے روز مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پارلیمانی جوائنٹ سیشن 12 بجے ہوگا،فیصلہ ہوا ہے تمام بلوں کو مختصرکرکے انہیں 8 کرلیا جائے۔ان کاکہناتھا کہ کل کابینہ کااجلاس نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سوموٹو نوٹس کے بعد پریس کانفرنس، عدالت لیگی رہنماﺅں کو بھی بلائے، فوادچودھری