کترینہ کیف ہونےوالے شوہر وکی کوشل سے عمر میں کتنی بڑی اور سالانہ کتنا کماتی ہیں؟ اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف ہونے والے شوہر وکی کوشل سے عمر میں کتنی بڑی ہیں اور دونوں کی آمدن میں کتنا فرق ہے ، بھارتی میڈیانے رپورٹ جاری کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں ، شادی کیلئے ہوٹل میں بکنگ بھی کر لیاگیا ہے۔رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور ان کے ہونے والے شوہر کا کچھ چیزوں میں موازنہ کیا جائے تو کترینہ عمر میں وکی کوشل سے بڑی ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ کترینہ کیف آمدنی، جائیداد، گاڑی سمیت دیگر کئی چیزوں میں وکی کوشل سے آگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زندگیاں خطرے میں۔۔سموگ بچوں کو بیماریوں میں مبتلا کرنے لگی، سکولوں سے متعلق بڑا فیصلہ آگیا
کترینہ کیف تقریباً بھارتی 200 کروڑ روپے کی مالک ہیں جب کہ وکی کوشل کے اثاثوں کی مالیت 25 کروڑ بھارتی روپے ہے،کترینہ کیف کی سالانہ آمدنی 15 کروڑ بھارتی روپے جب کہ وکی کوشل کی سالانہ آمدنی 8 کروڑ بھارتی روپے ہے۔۔ کترینہ کی تاریخ پیدائش 16 جولائی 1983 جب کہ وکی کوشل 16 مئی 1988 کو پیدا ہوئے، یعنی کترینہ وکی کوشل سے 5 سال بڑی ہیں۔ وکی کوشل ممبئی کے اندھیری ویسٹ میں واقع کوشل کے اپارٹمنٹ کی 28 ویں منزل پر اپنے والدین اور بھائی کے ساتھ رہتے ہیں۔کترینہ کیف ممبئی میں 2 مہنگے اپارٹمنٹس کی مالک ہیں جن کی قیمت تقریباً 45 کروڑ روپے بھارتی ہے۔کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات 7 سے 12 دسمبر تک جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟؟؟وزیراعظم نے فیصلہ سنا دیا