(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔
بی سی بی کے مطابق 20 رکنی اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے اور محمد رضوان نائب کپتان ہوں گے۔قومی ٹیم کے اسکواڈ میں عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، محمد عباس اور محمد نواز، امام الحق، بلال آصف اور کامران غلام شامل ہیں۔ان کے علاوہ نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سرفراز احمد، سعود شکیل ، شاہین شاہ آفریدی اور زاہد محمود اسکواڈ میں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم بنگلادیش میں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلےگی، پہلا میچ 26 نومبر سے 30 نومبر اور دوسرا 4 دسمبر سے 8 دسمبر تک کھیلا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف ہونےوالے شوہر وکی کوشل سے عمر میں کتنی بڑی اور سالانہ کتنا کماتی ہیں؟ اہم انکشافات