ٹی 20 ورلڈکپ، آسٹریلیا کی جیت پر بھارتی کرکٹر کا ٹویٹ مذاق بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر امت مشرا کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں جلدبازی مہنگی پڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر امت مشرا نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتنے پر آسٹریلیا کے بجائے نیوزی لینڈ کو مبارکباد دے دی جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے ۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل ختم ہونے کے بعد بھارتی کرکٹر امت مشرا نے جلد ی میں ٹوئٹر پر نیوزی لینڈ کو مبارکباد دے دی اور امت مشرا کی اس غلطی پر سوشل میڈیا میں ان کا خوب مذاق اڑایا گیا۔
امت مشرا کو جب غلطی کا احساس ہوا توانہوں نے اپنی ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کر دیالیکن اس وقت تک ان کی ٹویٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوچکی تھی ۔
Congratulations team @CricketAus on winning the World Cup ????. Great team effort. Very well played. #NZvsAUS #T20WorldCupFinal #AajTak #DelhiCapitals #BCCI #T20WorldCup
— Amit Mishra (@MishiAmit) November 14, 2021
بھارتی کرکٹر نےاپنی تصحیح کرکے دوبارہ ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے پھر آسٹریلیا کو مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف ہونےوالے شوہر وکی کوشل سے عمر میں کتنی بڑی اور سالانہ کتنا کماتی ہیں؟ اہم انکشافات