’’موجاں ای موجاں‘‘۔۔ آسٹریلیوی کھلاڑیوں کیIPL میں مہنگی بولی لگنے کا امکان

Nov 15, 2021 | 20:22:PM
آسٹریلین، ٹی ٹوینٹی، ٹیم
کیپشن: آسٹریلین ٹی ٹوینٹی ٹیم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آئی سی سی ٹی-20 عالمی کرکٹ  کپ کا موجودہ سیزن ختم ہوچکا ، آسٹریلیا  نے پہلی بار ٹی-20 عالمی کپ کا خطاب جیتا ہے اور اس شاندار فتح  کے بعد آسٹریلیوی کپتان ڈیوڈ وارنر سمیت ٹیم کی طرف سے اچھی کارکردگی  کرنے والے کم ازکم 10 کھلاڑیوں کی انڈین پریمئیر لیگ( آئی پی ایل) کی نیلامی میں بڑی بولی لگنے کا امکان بڑھ گیا۔
بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کےمطابق ٹی-20 عالمی کپ  میں آسٹریلیا کے ایک درجن کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی پیش کی۔ ان پر آئی پی ایل 2022 کے میگا آکشن پر کروڑوں روپئے کی بولی لگ سکتی ہے۔  آئی پی ایل 2021  کے دوران آسٹریلیوی ٹیم کے کپتان ڈیوڈ وارنر کو  سن رائزرز حیدرآباد نے کپتانی سے ہٹا دیا تھااور  انہیں پلیئنگ الیون سے بھی باہر کردیا تھا، لیکن ٹی-20 عالمی کپ میں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرکے انہوں نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے 289 رن بنائے ہیں۔ وہ اوور آل ٹی-20 میں 10 ہزار سے زیادہ رن بناچکے ہیں۔ ایسے میں میگا آکشن میں ڈیوڈ وارنر پر بڑی بولی لگ سکتی ہے۔ اتنا ہی نہیں ان کا کسی نہ کسی ٹیم کا کپتان بننا بھی طے ہے۔لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پیش کی۔ 29 سالہ بالر نے 7 میچوں میں 12 کی اوسط سے 13 وکٹ حاصل کئے۔ وہ سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر رہے۔ ان کا اوسط 12 کا ہے جبکہ اکنامی صرف 5.81 کی رہی۔ فائنل میں انہوں نے 4 اوور میں صرف 26 رن دیئے اور ایک وکٹ بھی حاصل کیا۔ وہ اوور آل ٹی-20 میں 222 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ وہ تین بار 4 وکٹ لینے کا کارنامہ بھی سرانجام دے چکےہیں۔ گلین میکسویل  کو ٹی-20 عالمی کپ میں حالانکہ زیادہ موقع نہیں ملا، لیکن انہوں نے بلے اور گیند سے متاثر کیا۔ آئی پی ایل 2021 میں وہ ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجز بنگلور میں شامل تھے۔ میکسویل نے ٹورنامنٹ میں 64 رن بنائے۔ فائنل میں ناٹ آوٹ 28 رنوں کی سب سے بڑی اننگ بھی کھیلی۔ اس کے علاوہ اس آف اسپنر نے 2 وکٹ بھی حاصل کئے۔فاسٹ بالر جوش ہیزل ووڈ  نے بھی اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا۔ انہوں نے 7 میچوں میں 16 کی اوسط سے 11 وکٹ لئے۔ فائنل میں انہوں نے صرف 16 رن دیئے اور تین وکٹ بھی لئے۔ 39 رن دے کر 4 وکٹ ان کی بہترین کارکردگی رہی۔ اس دوران ان کی اکنامی 7.29 کی رہی۔ آئی پی ایل 2021 میں وہ چنائی سپرکنگس کا حصہ تھے۔ وہ اوور آل 64 ٹی-20 میں 78 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ آل راونڈر مارکس سٹوئنس نے 4 اننگ میں 80 کی اوسط سے 80 رن بنائے۔ ناٹ آوٹ 40 رنوں کی سب سے بڑی اننگ کھیلی۔ انہوں نے یہ کارنامہ سیمی فائنل میں انجام دیا تھا۔ جلد پانچ وکٹ گرنے کے بعد ٹیم کو پاکستان کے خلاف دلچسپ جیت دلائی تھی۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 138 رکا رہا۔ وہ متوسط رفتار سے گیند بازی بھی کرتے ہیں۔ آئی پی ایل 2021 میں وہ دہلی کیپٹلز کا حصہ تھے۔ اس کے علاوہ آسٹریلیوی کھلاڑی پیٹ کمنس، مچیل مارش، سٹیو سمتھ، کین رچرڈسن، ڈین کرسٹین بھی آئی پی ایل کی نیلامی میں کروڑوں روپے میں بک سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اتنا بڑا ظلم۔۔نوکری کی متلاشی کم عمر شادی شدہ لڑکی کی6ماہ میں400بار آبروریزی