دھوکا دہی کا مقدمہ۔۔شلپا شیٹھی سوشل میڈیا پرپھٹ پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دھوکہ دہی کے کیس میں شلپا شیٹھی نے شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر مجھے تکلیف ہوتی ہے کہ میری ساکھ خراب کی جارہی ہے۔
اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شلپا شیٹھی نے کہا کہ ’صبح اٹھی تو راج اور میرے نام پر درج ایف آئی آر کے بارے میں معلوم ہوا، اس خبر نے بہت حیران کیا‘۔شلپا شیٹی نے کہا کہ ’کاشف خان کی جانب سے چلائے جانےوالے فٹنس سینٹر کےلئے انہوں نے مختلف برانڈز سے اپنے تمام سودے بازی خود کی، کاشف خان خود بینکنگ اور روزمرہ کے معاملات میں دستخط کرنے والا تھا۔بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ہمیں کاشف خان کے کسی بھی لین دین کے بارے میں علم نہیں ہے کہ اس کے عوض ہم نے اس سے ایک روپیہ بھی وصول نہیں کیا‘۔
— SHILPA SHETTY KUNDRA (@TheShilpaShetty) November 14, 2021
انہوں نے کہا کہ ’تمام فرنچائز کاشف کے ساتھ براہ راست ڈیل کرتی ہیں۔ کمپنی 2014 میں بند ہوگئی تھی اور مکمل طور پر کاشف خان کے ذریعے ہینڈل کیا گیا تھا‘شلپا شیٹی نے کہا کہ ’میں نے پچھلے 28 سالوں میں بہت محنت کی ہے ۔اداکارہ نے مطالبہ کیا کہ ’بھارت میں قانون کی پاسداری کرنے والے قابلِ فخر شہری کے طور پر میرے حقوق کا تحفظ کیا جانا چاہیے‘۔
یہ بھی پڑھیں:رانی مکھرجی کا ٹماٹر کا بھاؤپوچھنے پر دلچسپ جواب