حفیظ کی ٹھپے کھاتی بال پر چھکا کیوں مارا ؟ ڈیوڈ وارنر نے وجہ بتا دی

Nov 15, 2021 | 22:17:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، سیمی فائنل، حفیظ، پھسل کر
کیپشن: ڈیوڈ وارنر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں محمد حفیظ کے ہاتھ سے پھسل کر دو ٹھپے کھانے والی گیند کو چھکا مارنے پر ڈیوڈ وارنر کا بیان بھی سامنے آگیا۔
سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ان سے اس گیند پر چھکا مارنے کی وجہ پوچھ رہاہے جس کے جواب میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ محمد حفیظ کی دو ٹپوں والی گیند پر چھکا مارنا میری غلطی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ ایسی گیند کرا کر دیکھناچاہ رہے تھے کہ میں کیا کرتا ہوں۔

View this post on Instagram

A post shared by ICC (@icc)

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل کے میچ میں محمد حفیظ گیند کرانے کیلئے آئے تو پہلی ہی گیند ان کے ہاتھ سے پھسل گئی جو دو ٹھپے کھاتی ہوئی آدھی پچ پر ہی پہنچی تھی کہ ڈیوڈ وارنر نے جلدی سے آگے آ کر اس پر چھکا مار دیا تھا اور ایمپائر نے اس گیند کو نو بال قرار دیا تھا۔