غضب کرنےکا شوق۔۔ نوجوان نے تلوار سے خاتون انجینئر کو قتل کر دیا

Nov 15, 2021 | 23:40:PM
سامورائی ،تلوار، قتل
کیپشن: سامورائی تلوار سے قتل (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)استنبول میں ایک نوجوان نے سامورائی تلوار سے حملہ کرکے ایک  28 سالہ خاتون انجینئر کو  قتل کر دیا۔ قاتل کا کہنا ہےکہ میں غضب کی وجہ سے کسی کو قتل کرنا چاہتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے تصاویر شائع کیں جس میں ایک شخص کو سامورائی تلوار سے لیس استنبول میں چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تھوڑی دیر بعد اس نےسڑک پر چلنے والی ایک 28 سالہ خاتون پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ مقتولہ کنسٹرکشن انجنئیر  تھی۔ رپورٹ کے مطابق شدید زخمی خاتون کو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔مقامی پولیس نے مرد کو گرفتار کر لیا۔ قاتل کی عمرستائیس سال ہے ، قتل کرنیوالے شخص کے بیانات کے مطابق وہ غضب کی وجہ سے کسی کو قتل کرنا چاہتا تھا۔  میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے قاتل نے اپنے بیان میں نشاندہی کی کہ اس نےایک خاتون کو اپنا شکار کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ مرد پر حملے کرنے کی صورت میں مزاحمت ہو سکتی تھی۔ استنبول میں اس دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد ترک شہریوں میں شدید غم وغصہ اور خوف پیدا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’’اپارٹمنٹس میں رہنے والے اپنی موٹرسائیکل کی حفاظت خود کریں‘‘ ویڈیو وائرل