جاپان میں 6.1 شدت کا زلزلہ

Nov 15, 2022 | 00:34:AM
جاپان, زلزلہ, حادثات, قدرتی آفات ,موسمیاتی ایجنسی, فوکوشیما
کیپشن: زلزلہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا کی تاریخ حادثات اور قدرتی آفات سے بھری پُری ہے، بعض حادثات وآفات نے تو انسانی آبادی کے بڑے حصے کو چشم زدن میں صفحہٴ ہستی سے مٹا کر رکھ دیاہے،جاپان کے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپانی دارالحکومت ٹوکیو سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل کی زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ زلزلے کے فوری بعد ٹوکیو میٹرو ٹرین کو بھی فوری طور پر معطل کردیا گیا۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ کا مرکز وسطی مائی پریفیکچر کے قریب تھا جس کی گہرائی 350 کلومیٹر کی گئی،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث فوکوشیما کے جوہری پلانٹس میں میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بحرالکاہل میں نیوزی لینڈ کے قریب واقع ملک ٹونگا کے سمندری علاقے میں 7.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی،یو ایس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق ٹونگا کے دوسرے بڑے شہر نیافو کے مشرق میں 207 کلومیٹر دور واقع سمندری علاقے میں 7.1 شدت کے زلزلے کو ریکارڈ کیا گیا۔

زلزلے کے بعد پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر (پی ٹی ڈبلیو سی) نے سونامی کی وارننگ جاری کی،پی ٹی ڈبلیو سی کے مطابق زلزلے کے باعث بننے والی خطرناک سونامی لہریں ٹونگا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتی ہیں۔اس وارننگ کے بعد ٹونگا کے ساحلی علاقوں پر موجود افراد محفوظ مقامات کی جانب منتقل کئے جارہے ہیں۔