ایف آئی اے کی کارروائی، غیرملکی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ سرکل نے راجہ بازار میں چھاپہ مار کر ملزم حمزہ غوری اور عماد محمود کو گرفتار کرلیا جو بناء لائسنس غیر ملکی کرنسی کا کاروبار کر رہے تھے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ملکی اور غیرملکی کرنسی بھی برآمد کر لی گئی۔
ملزمان کے قبضے سے 1 کروڑ 31 لاکھ روپے کی پاکستانی کرنسی کو علاوہ 9 ہزار 302 ڈالرز،1 لاکھ 77 ہزار 850 ترکش لیرا،71 ہزار 465 درہم، 15 ہزار قطری دینار، دو ہزار 585 برطانوی پاؤنڈ، 2 ہزار 490 ملائشین رنگٹ، 8 ہزار چینی یوان، 450 یورو، 160 عمانی ریال، 20 ہزار کورین وان اور 5 ہزار 751 سعودی ریال برآمد ہوئے۔