فلم جوائے لینڈ کے خلاف شکایات پر غور کیلئےوزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دیدی

Nov 15, 2022 | 12:20:PM

(24نیوز) فلم جوائے لینڈ کے خلاف شکایات پر غور کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر قانون کی سربراہی میں آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو لے کر کئی شکایات موصول ہو رہیں تھیں کہ یہ فلم سماجی اور اخلاقی اقدار کے خلاف  ہے۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے  وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر قانون کی سربراہی میں آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔اطلاعات، مواصلات، سرمایہ کاری، آئی ٹی کے وزراء کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔مشیر برائے گلگت بلتستان، چیئرمین پی ٹی اے اور چیئرمین پیمرا بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل  ہیں۔

کمیٹی فلم کی سماجی اور اخلاقی اقدار کے خلاف شکایات پر غور کرے گی ،کمیٹی کو 15نومبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں