بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نیپرا میں سماعت مکمل،بجلی مزید2 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 43 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا تھا۔اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔