(24نیوز) بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما عامر محمود کیانی نے بنکنگ کورٹ سے رجوع کر لیا۔عدالت نے عامر کیانی کی 23 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی اور ایف آئی اے کو عامر کیانی کی گرفتاری سے روک دیا ۔بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے درخواست پر سماعت کی ،عامر کیانی کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور ہوئی۔عدالت نے عامر کیانی کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی۔
سابق وزیراعظم عمران، سیف اللہ نیازی، طارق شفیع اور دیگر ملزمان پہلے ہی عبوری ضمانت پر ہیں ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔