فائیو جی لانچنگ: زونگ وزارت آئی ٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار

Nov 15, 2022 | 16:08:PM

(24نیوز) وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکینشن سید امین الحق سے سی ای او زونگ وانگ ہووا کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں اسپیکٹرم، فائیو جی، کینکٹوٹی اور معیاری ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کا کہنا تھا کہ ملک کے کونے کونے میں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی پہلی ترجیح ہے، سروسز کے معیار کو بہتر کرنے کے لیئے ٹیلی کام سیکٹر کو اپنے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنا ہوگا،سیلولر موبائل آپریٹرز کے مسائل اور ٹیکس مصائل کو حل کرنے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کررہے، ڈیجیٹل ورلڈ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے آئندہ سال فائیو جی لانچنگ کیلئے پرعزم ہیں۔

سی ای او زونگ وانگ ہووا نے کا کہنا تھا کہ فائیو جی لانچنگ میں زونگ وزارت آئی ٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے،جلد ہی ای کامرس کیلئے مائیکروفنانس طرز کی ایپلی کیشن متعارف کروارہے ہیں۔

مزیدخبریں