حقیقی آزادی انصاف سے آتی ہے: عمران خان  

Nov 15, 2022 | 18:21:PM

(24نیوز)تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان  نے کہا کہ  جب ہماری حکومت تھی تو قرضہ واپس کرنے کی رسک پانچ فیصد تھی،اب جو اعداد و شمار آۓ ہیں اس کے مطابق قرضے واپس کرنے کی رسک 64.5 فیصد ہے،اگر کوئی بیرون ملک سرمایہ کرے گا تو وہ لوگ ڈریں گےکیونکہ پاکستان کا قرضہ واپس نہ کرنے کا رسک 64.5 فیصد ہو گیا ہے۔

لالیاں میں عمران خان نے پی ٹی آئی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 50 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی ان کے دور میں ہوئی ،ہمارے دور میں مہنگائی 16 فیصد تھی اب مہنگائی 28 فیصد پر پہنچ گئی ہے،ہماری حکومت میں برآمدات کا ٹارگٹ 26 ارب تھا ہم نے 32 ارب کی برآمدات کیں،سترہ سال کے بعد سب سے زیادہ زراعت ہمارے دور میں بڑھی،انڈسڑی کا ٹارگٹ 6.6 فیصد اور حاصل کیا 9۔8 فیصد،ہمارے دور میں ملک ترقی کر رہا تھا،جو ملک سے بھاگا ہوا تھا اسحاق ڈار اس کو واپس لایا گیا جب سے یہ دونوں ڈاکو خاندان آئے اس وقت سے پاکستان تنزلی کا شکار ہو گیا،نواز شریف جب وزیر اعظم تھا تو تئیس دفعہ لندن نجی دوروں پر گیا،زرداری پچاس دفعہ نجی دورے پر دبئی گیاکیونکہ ان کی دولت باہر ہے اور باہر بیٹھ کر ڈیلنگ کرتے ہیں،اگر یہ مسئلے حل کر سکتے ہیں تو ملک اس حالت میں تیس سالوں تک کیسے پہنچ سکتا تھا،کورونا میں ملک ،معیشت اور غریب عوام کو بچایا،ٹورزم سے ڈالرز آ سکتے ہیں لیکن کورونا کی وجہ سے دو سال سیاحت بند ہو گئی،روشن ڈیجیٹل پاکستان شروع کیا،پانچ ارب ڈالر سے زیادہ آنا شروع ہو گیا،حقیقی آزادی انصاف سے آتی ہے،قانون کی حکمرانی پاکستان میں نہیں دیکھی،پاکستان کے مسئلے انصاف نہ ہونے کی وجہ سے ہے،جنگل کے قانون کے اندر خوشحالی نہیں آ سکتی۔
جب ہم انصاف کا نظام ٹھیک کریں گے تو خوشحالی آئے گی،ارشد شریف محب وطن پاکستانی کو دھمکیاں دی گئی ،ڈرایا گیا ملک سے باہر جانے پر مجبور کیا گیا،اعلیٰ عدلیہ کے پاس تین بڑے کیسز ہیں ،ارشد شریف کیس،اعظم سواتی کیس
تیسرا میرا کیس ہے،ملک کے سابقہ وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ ہوتا ہے،تین نام لیتا ہوں لیکن پنجاب پولیس مقدمہ درج نہیں کرتی اگر سابقہ وزیراعظم کی ایف آئی آر نہیں ہوتی تو چیف جسٹس صاحب یہ بڑا سوالیہ نشان ہے ،ہمارے ماتحت پولیس نے کہا کہ ہم نہیں کر سکتےکیونکہ وہ بہت طاقتور لوگ ہیں،الیکشن کمشنر کو اس کے ہینڈلرز کنٹرول کر رہے ہیں،سکندر سلطان کے بارے میں کہتے رہے کہ یہ غیر جانبدار نہیں ہے لیکن ہمیں بار بار اسی کی طرف بھیجا گیا،فارن فنڈنگ کیس میں ہمارے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کیس بھی کھولے،ساری قوم سے پوچھتا ہوں کہ ایک بھگوڑا کیسے ہمارے فیصلے کر سکتا ہے یہ اپنے مفادات کے لئے فیصلے کرتا ہے،آہستہ آہستہ شہباز شریف کے چار گواہ مر گئے تفتیشی ڈاکٹر رضوان بھی مر گیا،ایک ہی کوشش ہے کہ جھوٹے کیسز کر کے عمران خان کو نکالا جاۓ ہر بزدل بڑا آدمی الیکشن سے بھاگ رہا ہے

مزیدخبریں