آرمی چیف کی تعیناتی پر 18یا19نومبر کو مشاورت ہوگی، خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کا کوئی فیورٹ نام نہیں ،جو نام فوج بھیجے گی اسی پر ہی مشاورت ہوگی ، خواجہ آصف

Nov 15, 2022 | 18:28:PM
آرمی چیف, تعیناتی, فوج , مشاورت, خواجہ آصف , پارلیمنٹ
کیپشن: خواجہ آصف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ  ابھی آرمی چیف کے نام کے حوالے سے مشاورت ہی نہیں ہوئی تو ڈیڈ لاک کیسے ہوگا ،آرمی چیف کی تعیناتی کے لئے مسلم لیگ ن کا کوئی فیورٹ نام نہیں ،جو نام فوج بھیجے گی اسی پر ہی مشاورت ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ محمد آصف نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ 18 یا 19 نومبر کے بعدہی آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت ہوگی،ابھی تک فوج نے آرمی چیف کی تعیناتی کے لئے نام نہیں بھیجا ،عمران خان کے حالیہ بیانات پر قانونی کارروائی ہونی چاہیئے،عمران خان ذاتی مفاد کے لئے قومی مفاد سے کھیل رہے ہیں،عمران خان الزامات لگا کر ہمارے بین الاقوامی تعلقات کو خراب کر رہے ہیں،عمران خان کا اپنے زاتی مفاد کے لئے ملکی سالمیت اور وقار سے کھیلنا جرم ہے۔