(24نیوز)ملتان نشتر ہسپتال کے سردخانہ سے ملنے والی لاوارث لاشوں کا معاملہ، مردہ خانے سے مزید 55 لاشیں ایدھی کے سپرد کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاشوں کو تابوتوں میں بند کرکے نشتر قبرستان میں دفنایا گیا، اس سے قبل 76 لاشوں کو ایدھی کی جانب سے دفنایا گیا تھا، نشتر قبرستان میں پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی۔
نشتر انتظامیہ کی جانب سے مردہ خانے کی مکمل صفائی کی گئی ، مردہ خانے کی چھت پر بنے کمرے کی بھی صفائی کی گئی ، نشتر حکام کا کہنا ہے کہ 55 لاشوں کے ڈی این اے سیمپلز بھی حاصل کئے گئے ہیں،سیمپلز کو فارنزک لیب لاہور بھجوا دیا گیا ہے۔