سابق بھارتی کپتان کپل دیو بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کا کہنا ہے کہ 6 مہینے پہلے یہی بابر اعظم ہی کپتان تھے جس نے پاکستان کی ٹیم کو نمبر ون بنایا۔
ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے باعث ٹیم کا سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہ کرنے کی وجہ سے تمام کھلاڑیوں خاص کر کپتان بابراعظم کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بابر اعظم کی پرفارمنس خاص طور پر ان کی قیادت کی قابلیت اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو لے کر تنقید کے نشتر چلائے جا رہے ہیں، ایسے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری سابق کپتان کپل دیو بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے، اپنے ایک بیان میں کپل دیو نے کہا کہ 6 مہینے پہلے یہی بابر اعظم ہی کپتان تھے جس نے پاکستان کی ٹیم کو نمبر ون بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی ،حارث رؤف اور شاہین آفریدی کے اُستاد نے وجہ بتا دی
انہوں کا کہنا تھا کہ جب کوئی صفر رن بناتا ہے تو پبلک یہی کہتی ہے کہ اسے ڈراپ کر دو، اگر کوئی اوسط درجے کا کھلاڑی بھی آ کر اچھی اننگز کھیلتا ہے تو سب اس کی تعریف کرتے ہیں۔
In The World full of Snakes(Shahid Afridi, Razzaq,Wasim Akram,Shoaib Malik, Kamran Akmal, Imad ,Amir)
— Hassan (@HassanAbbasian) November 13, 2023
Be like Kapil dev#BabarAzam????pic.twitter.com/JBNquCmVm2
سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ کسی کھلاڑی کو اس کی موجودہ پرفارمنس پر نہیں جانچنا چاہیے۔