سیف علی خان کیساتھ 5 سال تعلق رہا، بچوں کی خواہش ہونے پر شادی کی: کرینہ کپور

Nov 15, 2023 | 12:13:PM
سیف علی خان کیساتھ 5 سال تعلق رہا، بچوں کی خواہش ہونے پر شادی کی: کرینہ کپور
کیپشن: سیف علی خان کیساتھ 5 سال تعلق رہا، بچوں کی خواہش ہونے پر شادی کی: کرینہ کپور
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ سیف علی خان کے ساتھ 5 سال تک تعلقات میں رہیں اور بچوں کی خواہش ہونے پر رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

بھارت فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی سپر سٹار اداکارہ اور بیبو کہلائے جانے والی ماڈل کرینہ کپور نے حال ہی میں فیشن میگزین ’ڈرٹی‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنے خاوند اور بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان سے شادی کرنے کی وجہ بتا دی، انٹرویو میں انہوں نے اپنی ذاتی اپنی ذاتی زندگی کے کچھ اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی، بیبو کہلائی جانے والی اداکارہ نے اس میگزین کے سرورق کے لیے فوٹوشوٹ بھی کروایا۔

یہ بھی پڑھیں: نامور اداکاروں کو نوٹس جاری، آخر وجہ کیا بنی؟

اپنے انٹرویو میں کرینہ نے انکشاف کیا کہ میری اور سیف کی شادی کی واحد وجہ یہ تھی کہ ہمیں بچے چاہیے تھے، میں اور سیف شادی سے قبل ساتھ ہی رہتے تھے  یعنی ’لیو  اِن ریلیشن شپ‘ میں تھے، جب ہم نے اگلا قدم اٹھانے کا سوچا جو کہ شادی تھا تو اس کی وجہ یہ ہی تھی کہ ہم بچوں کے خواہشمند تھے ورنہ ہم ایسے بھی رہ سکتے تھے۔

بیبو کا مزید کہنا تھا کہ میں چاہتی تھی کہ اپنی زندگی اپنے بچوں کے سامنے گزاروں، میں اپنا ہر کام ان کے ساتھ کرنا چاہتی ہوں، اب میں اپنی خاندانی زندگی میں سکون چاہتی ہوں اور دوسروں سے ملاقات وغیرہ کا اب کوئی شوق نہیں، میری زندگی شوہر اور بچوں کے گرد گھومتی ہے اور ان ہی کے ساتھ بے حد خوش بھی ہوں ۔

بالی ووڈ بیبو نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 43 برس کی ہو جانے اور 5 بچوں کی ماں ہونے کے باوجود آج بھی خوبرو اور پرکشش ہیں۔