فیض آباد دھرنا فیصلہ پر عملدرآمد کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل

Nov 15, 2023 | 12:26:PM

(امانت گشکوری) وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا۔

وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا فیصلہ پر عملدرآمد کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا، فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے بنائے گئے کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ آئی جی اختر علی شاہ کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دے دیا، 3 رکنی کمیشن میں سابق آئی جی طاہر عالم خان اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ خوشحال خان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک میں ریلیف تو دوسرے مقدمہ میں گرفتاری،کیا عمران خان رہا ہوپائیں گے؟

اٹارنی جنرل کچھ دیر بعد سپریم کورٹ میں انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن پیش کریں گے، انکوائری کمیشن فیض آباد دھرنا کے محرکات کی تحقیقات کرے گا، انکوائری کمیشن تحریک لبیک کی غیر قانونی مالی امداد کرنے والوں کی نشاندہی کرے گا اور فیض آباد دھرنے کے حق میں فتویٰ اور بیانات جاری کرنے والوں کی بھی نشاندہی کی جائے گی۔

مزیدخبریں