روپے کی بے قدری،ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)طلب میں اضافہ ہونے سے ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ۔
انٹر مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر 27 پیسے مہنگا ہوکر 288 روپے سے تجاوز کرگیا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے ،، یورو 4 روپے ،، برطانوی پاونڈ بھی 4 روپے مہنگا ہوگیا ۔
ڈالر کی طلب بڑھنےپر روپے کی قدر میں کمی ہوگئی،درآمدی بل اور بیرونی قرض کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی ہوگئی،اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 27 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 288 روپے سے تجاوز کرگیا ،انٹربینک میں ڈالر 287.87 روپے سے بڑھ کر 288.14 روپے پر بند ہوا،ایک ماہ میں انٹربینک میں ڈالر 11 روپے 31 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔
ضرورپڑھیں:بیرونی فنانسنگ سے متعلق آئی ایم ایف کے تحفظات برقرار
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 289.50 روپے پر پہنچ گیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 4 روپے مہگا ہوکر 312 روپے پر پہنچ گیا،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 4 روپے مہنگاہوکر 360 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 20 پیسے مہنگاہوکر 80.20 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 30 پیسے اضافے سے 77 روپے پر پہنچ گیا۔