شوہر سے تنہائی میں ملاقات کرائی جائے، بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی ) سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان کی اہلیہ بشری بھی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دی گئی ہے ۔
بشریٰ بیگم کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے انہوں نے اپنے شوہر سے تہنائی میں ملاقات کی اجازت مانگی ہے ، سابق خاتون اول کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات پر ہر منگل کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ہے ، اہلکاروں کی موجودگی میں ملاقات کے باعث خاندان کے معاملات پر بات نہیں ہوپاتی،استدعا ہے کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ کو میری شوہر سے تنہائی میں ملاقات کیلئے احکامات جاری کئے جائیں ۔
یہ بھی پڑھیں :غزہ پر اسرائیلی بمباری،امریکا کی چوری پکڑی گئی