(شہزاد خان)موبائل کے پی ٹی اے اپروول کیلئے بھاری ٹیکسز کا تاجروں نے توڑ نکال لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معاشی صورت حال جہاں ابتر سے ابتر ہوتی جا رہی ہیں وہی پاکستانی کرنسی کی قدر بھی گھٹ رہی ہے اور ٹیکس آسمان سے اونچے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سمارٹ فون درآمد کرنا مضحکہ خیز حد تک مہنگا ہے۔ ایسے ٹیکسز سے بچنے کیلئے موبائل تاجروں نے ایک نیا حل نکال لیا ۔
رپورٹ کے مطابق موبائل مارکیٹوں میں سکینڈ ہینڈ فون میں"پیچ" کی تکنیک لگا کر کروڑوں کی ٹیکس چوری کی جا رہی ہے، جس سے سکینڈ ہینڈ امپورٹڈ فون کو کسی سستے اینڈرایئڈ فون کے آئی ایم ای نمبر پر چلا دیا جاتا ہے،موبائل فونز کے تاجر" پیچ " کی تکنیک لگا کر قومی خزانے کا کروڑوں کا چونا لگا رہے ہیں،متعلقہ ادارے بے بس ہیں جبکہ خزانے میں جانے والا پیسہ تاجروں کی جیب میں جارہا ہے ۔
تاجر وں کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے ٹیکس مناسب کرے تو یہ ٹیکس چوری ختم نہیں تو کم ٖضرور ہو جائے گی،جتنے کا فون اس سے زیادہ ٹیکس گاہک اور تاجر کے ساتھ ظلم ہے۔