(24 نیوز) ’کیا ڈرامہ ہے ود مکرم کلیم‘ کے تازہ ترین قسطوں نے ایک بار پھر ہل چل مچا دی۔ معروف اداکارہ نادیہ خان کا دعا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وحاج جیسی سچی محبت سب کو ملے۔
نادیہ خان نے ڈرامہ ’میں‘ جس میں اداکارہ عائزہ خان بطور مبشرہ جعفر جبکہ اداکار وہاج علی بطور زید کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں کی تازہ ترین قسط پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے نادیہ خان کا کہنا تھا کہ جب گنڈوں نے اکر گھر میں گڑبڑ کی ہے ، جب وہ گھر میں توڑ پھوڑ کر رہے ہیں اس وقت پتہ نہیں لڑکی کہاں چلی گئی تھی شائد باتھ روم میں گئی تھی ،وہ مجھے عجیب لگا جب وہ داخل ہوا کمرے میں بھائی کیساتھ بیٹھ گیا تو وہ کہتی ارے تم آگئے۔
نادیہ خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے سب سے زیادہ بیسٹ سین وہ لگا جب وہاج ریسکیو کیلئے آتا ہے تو میں اس کو تب معاف کردیتی ہوں،وہ بہت اچھا سین تھا جب وہاج وہاں سے گھر گیا تو آئزہ اس کو کہتی کہ تمہیں کیا لگتا ہے ہم جھوٹ بول رہے؟ تو وہاج آگے سے کہتا ہاں جھوٹ ہے، ایسی سچی محبت سب کو ملے۔ اتنا اعتماد ہو کہ شادی ہو یا نہ ہو لیکن آپکو اعتماد ہونا چاہیے جس سے آپ محبت کرتے ہو۔
دوسری جانب روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ بات اتنی آگے بڑھ گئی کہ آب ان کی طرف سے کوئی نہ کوئی فیصلہ ہوگا اور دوسری اچھی چیز یہ کہ وہاج نے لڑکی کو بتا دیا کہ وہ اس کے ساتھ ہے۔