ملکی صنعتوں کو 100 فیصد پیداواری صلاحیت پر چلانے کی کوشش کررہے ہیں، ڈاکٹر گوہر اعجاز

Nov 15, 2023 | 23:30:PM

(وقاص عظیم) نگراں وفاقی وزیر برائے تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ملکی صنعتوں کو 100 فیصد پیداواری صلاحیت پر چلانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے مارگلہ ڈائیلاگ 2023ء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ حکومت برآمدات کو 36 ارب ڈالر تک لے جانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس ضمن میں حکومت نے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جس کے ثمرات جلد حاصل ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی ترقی کیلئے علاقائی تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے وزارت تجارت نجی شعبے کی بھرپور مدد کر رہی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا تاکہ برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: پیٹرولیم منصوبوں کیلئے 423.726 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ سب کو آگے بڑھ کر اپنے حصے کا ٹیکس ادا کرنے کی ضرورت ہے، کرنسی ڈیلرز ڈالر پر بھاری منافع کما رہے تھے جس کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہوا تاہم حکومت اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جامع اور مؤثر پالیسی کے باعث اب صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے اور آئندہ دنوں میں مزید بہتری کی جانب بڑھے گی۔

مزیدخبریں