(ویب ڈیسک)ڈراموں سے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیرئیر کی شروعات کرنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل انوشے عباسی نے اپنی فٹنس سے متعلق بڑا راز افشاں کر دیا۔
حال ہی میں انوشے عباسی نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت اور اپنی نجی و پروفیشنل زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔ اس دوران شو کے میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ اس قدر فٹ کیسے رہتی ہیں؟
جس کے جواب میں انوشے نے مسکراتے ہوئے کہا کہ دیکھیں جی بچپن میں ، میں بھی موٹی ہوا کرتی تھی اور اس وقت تو اتنا خیال بھی اپنے آپ کا نہیں رکھتی مگر جیسے ہی عمر بڑھنے لگی اور سمجھ میں آنے لگا کہ زیادہ وزن ہونا کس قدر خطرناک ہے تو میں نے وزن کم کرنے کی ٹھان لی۔
اس مقصد کیلئے پہلے سوئمنگ کی، پھر یوگا کیا اور اب میں جم وغیرہ کرتی ہوں اسی کے ساتھ ساتھ ایسی خوراک کھانا پسند کرتی ہوں جو مجھے تندرست بنائیں ناکہ موٹا، بس یہی کچھ خاص باتیں ہیں جن کی وجہ سے میں اب خوب سلم ہو گئی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:نانا پاٹیکر نے سیلفی لینے والے مداح کو تھپڑ ماردیا
واضح رہے کہ انوشے نے اب تک رقص بسمل، نہیں، ٹوٹے ہوئے پر،بےنام اور پیارے افضل جیسے کئی ایک بڑے پراجیکٹس میں کام کر چکی ہیں۔