(سعیداحمد) لاہورائیرپورٹ کے اطراف میں سموگ اورشدیددھند کے باعث کئی پروازیں تاخیرکاشکارہوگئیں، رن وے پر حد نگاہ 50میٹرریکارڈکی گئی۔
لاہورایئرپورٹ پر حدنگاہ 50میٹرہونے کے باعث جدہ سے لاہور آنےوالی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 738 لینڈنہ کرسکی اورسعودی ایئرلائنز کے طیارے کا رخ اسلام آباد ائیرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا،کراچی سے آنے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 524 کوبھی اسلام آباد موڑ دیا گیا۔
سموگ اوردھندکے باعث لاہورسے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 623 تیرہ گھنٹے تاخیر کا شکارہوگئی،لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز ای وائے 285 بھی 5گھنٹے بعد اڑان بھرے گی،ریاض جانے والی فلائی نازکی پرواز ایکس وائے 317 سات گھنٹے تاخیر کاشکارہوئی۔
اسی طرح دبئی سے لاہورآنے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے622 دس گھنٹے پچاس منٹ تاخیرکاشکارہوئی،ابوظہبی سے آنے والی پرواز ای وائے 284 چھ گھنٹے تاخیر سے لاہورآئے گی۔