(فاران یامین)دھند،سموگ سے منظر دھندلا گیا ،حد نگاہ صفر ،نظام زندگی درہم برہم ہوگیا،موٹروے ٹریفک کیلئے بند،پروازیں تاخیر کا شکار ،موٹروے پردھند اورسموگ کے بادل چھا گئے،حد نگاہ میں نمایاں کمی کے باعث موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ۔
لاہوراسلام آباد موٹروے کو گزشتہ شب 9 بجے بند کردیا گیاتھا،موٹر وے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بندہے۔ لاہور میں شدید دھند کے باعث ائیرپورٹ، کینٹ اور اطراف میں حد نگاہ صفر ہوگئی جب کہ موٹروے ایم 2 اسلام آباد سے لاہور، ایم 3 لاہور سے درخانہ اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان، ایم 5 ملتان سے جلال پور، ایم 11 لاہور سے کامونکی اور لاہور سیالکوٹ موٹروے مکمل بند کردی گئی۔
لاہور ملتان موٹر وے کو گزشتہ شام 9بجے کے قریب بند کیا گیاتھا،موٹروے ایم 11بھی دھند اور سموگ کے باعث بندہے،لاہور سیالکوٹ موٹروے کو رات ساڑھے 10 بجے بند کیا گیاتھا۔
ضرورپڑھیں:سموگ اورشدیددھند کے باعث کئی پروازیں تاخیرکاشکار
پنجاب میں اسموگ کا زور کم نہ ہوا اور لاہور آج بھی دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے،خراب فضائی معیار کے باعث لاہور میں صبح کے اوقات میں ائیر کوالٹی انڈیکس 710 ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب کے آلودگی کے متاثرہ شہروں میں رحیم یار خان میں پارٹیکولیٹ میٹرز 826 پر آگئے جب کہ ملتان میں 710 ریکارڈ کیا گیا،اس کے علاوہ آج سے 16 نومبر تک لاہور، راولپنڈی، کے پی اور پنجاب کے بالائی اضلاع میں بارش متوقع ہے جس سے اسموگ میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔