مرغی سستی، انڈے  مہنگے ہو گئے

Nov 15, 2024 | 10:18:AM
مرغی سستی، انڈے  مہنگے ہو گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور میں مرغی کا گوشت 8 روپے فی کلو سستا ہونے کے بعد 511 روپے کلو ہو گیا، گزشتہ روز گوشت کی قیمت 519 روپے کلو تھی،زندہ برائلر کی قیمت میں5روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد تھوک ریٹ 339 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 353 روپے کا ہو گیا ہے۔

فارمی انڈوں کی قیمت رکنے کا نام نہیں لے رہی، قیمت میں مزید 2 روپے اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 339 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔