پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال کی نظر بندی کالعدم قرار، فوری رہا کرنے کا حکم

Nov 15, 2024 | 10:24:AM
پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال کی نظر بندی کالعدم قرار، فوری رہا کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما طاپر اقبال کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے طاہر اقبال کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے،وکیل درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود طاہر اقبال کو وہاڑی سے میانوالی جیل میں شفٹ کیا گیا۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت نے نظر بندی کے قانون کے سیکشن 3 کو معطل کررکھا ہے، ایسے میں نظر بندی کی قانونی حیثیت نہیں۔

بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔