(24 نیوز)کراچی میں ٹی ایم سی ماڈل کالونی یو سی 7 میں چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہو گئے۔کراچی میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے امام بخش 4 ہزار 362 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔
جماعتِ اسلامی کے انصار اللّٰہ خان 2 ہزار 415 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔آزاد امیدوار سلمان اسلم 1296 ووٹ حاصل کر سکے۔گزشتہ روز انتخابات میں ووٹنگ کا تناسب انتہائی کم رہا تھا۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 10 میں سے 8 نشستوں پر کامیاب ہو گئی ہے۔