(24نیوز)بادل جم کر برسیں گے،محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسی خیل لورالائی،بارکھان، سبی اور گرد و نواح میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے،راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، گجرات، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام یا رات کو چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، مہمند، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، پشاور، خیبر، کوہاٹ، کرم، اورکزئی، ہنگو، بنوں، وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہونے کی توقع ہے۔