خضدارمیں قبائلی رہنما قاتلانہ حملےمیں دومحافظوں سمیت جاں بحق

حملہ آوروں نے جاتے وقت گاڑی کو بھی آگ لگا دی،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی 

Nov 15, 2024 | 10:55:AM

(عیسیٰ ترین) خضدارمیں قبائلی رہنما میرمہراللہ محمد حسنی قاتلانہ حملےمیں اپنے دومحافظوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔

خضدار میں قبائلی رہنما میر مہر اللہ محمد حسنی قاتلانہ حملےمیں جاں بحق ہوگئے،حملے میں میر مہر اللہ محمد حسنی کے دو محافظ بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ڈی سی خضدار یاسر اقبال کے مطابق 3 محافظ زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حملہ آوروں نے جاتے وقت گاڑی کو بھی آگ لگا دی،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

ڈی آئی جی خضدار سہیل خالد کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ 2 گھنٹوں سے جاری ہے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیااور آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں