فیصل قریشی اوراہلیہ ثناء فیصل کوصارفین کی تنقیدکا سامنا

اداکار کی اہلیہ کے گال پر بوسہ لینے کی ویڈیووائرل ہونے پر کچھ صارفین تنقیدکررہے ہیں

Nov 15, 2024 | 11:27:AM
فیصل قریشی اوراہلیہ ثناء فیصل کوصارفین کی تنقیدکا سامنا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)معروف اداکار فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ ثناء فیصل کو تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔

فیصل قریشی اورثناء فیصل شوبزکی ایک مقبول جوڑی ہیں،ان کے دو بچے ہیں، دونوں اکثر ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں اور مداحوں کے سامنے اپنی محبت کے رشتے کو خوبصورت انداز میں پیش کرتے ہیں،تاہم اس مرتبہ انہیں ایک ویڈیو پرتنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ثناء فیصل نے گزشتہ ماہ اپنی سالگرہ منائی،تاہم ان کے شناختی کارڈ کے مطابق ان کی اصل سالگرہ ایک ماہ بعد ہے، ثناء فیصل نے انسٹاگرام پرایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنی شاختی کارڈ والی سالگرہ کا بتا رہی ہیں، اس موقع پر فیصل قریشی نے اپنی اہلیہ کو ان کی شناختی کارڈ والی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کے گال کا بوسہ لیتے ہوئے انہیں پیار بھرے انداز میں وش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیگورکی نظم کا مذاق اڑانے پر"دی گریٹ انڈین کپل شو"کوشوکازنوٹس

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف طرح کاردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے، کچھ لوگوں نے اس جوڑے کے محبت بھرے لمحے کو سراہا اور اسے ایک مضبوط ازدواجی رشتے کی مثال قرار دیا جبکہ کچھ افراد نے پبلک میں پیار کے کا اظہار کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے  جوڑے پر سخت تنقید کی ہے۔