انٹربینک میں ڈالر کا ریٹ گر گیا

Nov 15, 2024 | 12:30:PM
انٹربینک میں ڈالر کا ریٹ گر گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں14پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد امریکی ڈالر  277روپے60   پیسےپرآگیا، گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر11پیسے سستا ہوکر277روپے74 پیسےپربند ہواتھا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی ڈالر ذخائر اور ترسیلات زر بڑھنے سے روپے کی قدر مستحکم ہے۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے،جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 594 پوائنٹس بڑھ کر 94786 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔