(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ترکیہ کے ہم منصب علی یرلیکایا سے ملاقات، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک، ترک تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترکیہ میں 3 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی پر بھی غور کیا گیا،ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ترکیہ کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ترکیہ گہرے مذہبی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، پاک ترکیہ تعلقات پائیدار شرکت داری میں بدل رہے ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ترکیہ کے ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، وزیر داخلہ ترکیہ نے کہا پاکستان برادر ملک ہے ، جلد اسلام آباد کا دورہ کروں گا، ترکیہ کے وزیر داخلہ نے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پاکستان ماہرین کا وفد بھیجے، ہمدردانہ جائزہ لیں گے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے 23 اکتوبر کو انقرہ میں حملے کی مذمت کرتےہوئے کہا دہشت گردوں کا کوئی مذہب ہے نہ علاقہ، دہشت گردی کا خاتمہ عالمی چیلنج ہے، اس سے نمٹنے کیلئے اقوام عالم کوجامع اقدامات اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے ساہا انٹرنیشنل ایکسپو پر بہترین انتظامات اور مہمان نوازی پر ترکیہ کے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔