شادی کیلئے کیسا لڑکا چاہیے؟ مہوش حیات کا انٹرویو وائرل
والدہ بھی کہتی ہیں کہ شادی کرنی تو ہے اس لئے اب سوچ رہی ہوں کہ کرلوں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خوبرو اداکارہ مہوش حیات کی حال ہی میں شادی کے حوالے سے کی گئی گفتگوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اب شادی کے بارے میں سنجیدہ ہوچکی ہیں اور جلد شادی کرلیں گی ۔
اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایک مرتبہ پھر شادی اور شوہر سے متعلق گفتگو کی ہے،مہوش حیات سے سوال پوچھا گیا کہ 6 ماہ پہلے جب آپ سے سوال کیاگیا تو آپ نےشادی کیلئے منع کردیاتھا،تاہم اب آپ شادی کیلئے کیسے راضی ہوگئیں؟اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ اب وہ شادی کے بارے میں سوچ رہی ہیں کیونکہ ان کی والدہ بھی کہتی ہیں کہ شادی کرنی تو ہے اس لئے اب سوچ رہی ہوں کہ کرلوں۔
مہوش حیات سے سوال کیاگیا کہ آپ کا شوہر کیسا ہوگا؟ اس پر مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وہ سب سے الگ ہوگا سب سے جدا ہوگا،شوہر میں بہت سی باتیں دیکھوں گی،وہ خودمختار ہے یا نہیں،اس کا رویہ کیسا ہے، گھر والوں کے ساتھ رویہ کیسا ہے اور وہ غصے میں کیسا ہے؟
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مہوش حیات نے دو مختلف انٹرویوز میں شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ جلد شادی کرلیں گی،تاہم اب تک انہیں کوئی ایسا ملا نہیں جیساوہ چاہتی ہیں۔