(24نیوز)گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری سے خدمتِ خلق فاؤنڈیشن ٹرسٹیز کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق خدمتِ خلق فاؤنڈیشن ٹرسٹیز کے وفد کی سربراہی رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کی،دورانِ ملاقات وفد نے صوبائی گورنر کو بریفنگ دیتے ہوئے خدمتِ خلق فاؤنڈیشن کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
خدمتِ خلق فاؤنڈیشن کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے وفد کا کہنا ہے کہ خدمتِ خلق فاؤنڈیشن کا ایک ہسپتال اور 12 ہیلتھ یونٹس ہیں لیکن مالی تنگی کے باعث ہسپتال، ہیلتھ یونٹس اور ایمبولینس غیر فعال ہیں۔
ترجمان کے مطابق مسائل تفصیل سے سننے پر وفد نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔