100 اور 1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

Nov 15, 2024 | 15:48:PM
100 اور 1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری،100 روپے اور 1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے خوش نصیبوں کے نمبروں کا اعلان کر دیا گیا۔

نیشنل سیونگز ڈویژن کے تحت 100 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی ملتان اور 1500 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی روالپنڈی میں ہوئی،1500 کے پرائز بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے جبکہ دوسرے انعام کے امیدواروں کو 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں اور تیسرے انعام کی رقم 18 ہزار 500 روپے ہے۔

100 روپے کے پرائز بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 7 لاکھ روپے جبکہ دوسرے انعام کی رقم 2 لاکھ اور تیسرے انعام کی رقم ایک ہزار روپے ہے۔

خیال رہے کہ شہریوں کی بڑی تعداد پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرتی ہے کیوں کہ اسے محفوظ تصور کیا جاتا ہے، پرائز بانڈ پر حکومت کی جانب سے کسی قسم کا ماہانہ منافع نہیں دیا جاتا مگر قرعہ اندازی کے ذریعے انعامی رقم دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:6.5 شدت کا زلزلہ

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 60 کی دہائی سے پرائز بانڈ اسکیم متعارف کروائی تھی، سال میں ہر تین ماہ کے وقفے کے ساتھ نیشنل سیونگز قرعہ اندازی کے ذریعے جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کرتا ہے۔

شہری اپنے 1500 روپے اور 100 روپے کے پرائز بانڈز کے نمبر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واضح رہے کہ انعامی رقم پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 156 کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس منہا کیا جاتا ہے، ٹیکس کٹوتی کی موجودہ شرح فائلرز کے لیے 15 فیصد اور فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل نہ ہونے والے افراد کیلئے 30 فیصد ہے۔