عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق مقدمات سماعت کیلئے مقرر 

Nov 15, 2024 | 17:17:PM
عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق مقدمات سماعت کیلئے مقرر 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) سپریم کورٹ آف پاکستان میں عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق 3 مقدمات سماعت کیلئے مقرر  کئے گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ 20 نومبر کو سماعت کرے گا،جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس عقیل عباسی بنچ کا حصہ ہوں گے ،حلقہ پی بی 28 کیچ میں میر ہمل خان نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے،پی بی 44 کوئٹہ میں عبیداللہ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے جبکہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 میں علی مدد جتک نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔ 
سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک کو حکم امتناع پر بحال کر رکھا ہے۔

قبل ازیں،الیکشن ٹربیونل نے علی مدد جتک کو ڈی سیٹ کرتے ہوئے 15 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا تھا۔ 

یہ  بھی پڑھیں : 190 ملین پاؤنڈز کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو پیر تک جواب داخل کرنے کی ہدایت