پنجاب میں ڈپریشن ،دماغی امراض اور جان بچانے والی متعدد ادویات جعلی نکلیں

Nov 15, 2024 | 17:18:PM

(زاہد چودھری)پنجاب میں ڈپریشن ، آنکھوں کے انفیکشن ، خواتین کے امراض مخصوصہ ، دماغی امراض ، خون کے کینسر اور جان بچانے والی جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ  کی جانب سے  پنجاب میں فروخت ہونے والی متعدد جعلی ادویات پکڑی گئی ہیں ،جن میں ڈپریشن کے مریضوں کی دوا ’ایٹی وان ‘،آنکھوں میں انفکیشن سے ہونے والی سوزش کےعلاج کی دوا ’کولوزن ٹیوب ‘،خواتین کے امراض مخصوصہ کے لیے ’ایس کین، ڈیپاسٹن اور  ایفاسٹین ‘گولیوں کا بیچ شامل ہے ۔
دیگر ادویات میں دماغی امراض میں مبتلا مریضوں کو دورے پڑنے سے بچانے والی دوائی ،خون کے کینسر میں مبتلا مریضوں کو لگنے والا انجیکشن ،جسم میں ہونے والی مختلف انفکیشنز کے لیے استعمال ہونیوالا انجیکشن شامل ہے ،جان بچانے والی 12 ادویات کے نمونے ڈرگ ٹیسٹنگ لیب میں فیل قرار پائے، جعلی قرار دی گئی ادویات کا اسٹاک مارکیٹ سے فوری ہٹانے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

مزیدخبریں