روپے کی پیش قدمی جاری ، ڈالر دوسرے روز بھی سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ایاز رانا )حکومت کی جانب سے معاشی بحالی کیلئے اقدامات کے ثمرات آنے لگے ، ڈالرکی قدر میں دوسرے روز بھی کمی آ گئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہونے کے بعد 277.74 روپے سے کم ہوکر 277.67 روپے پر بند ہوا۔
سٹاک ایکسچینج کی بات کریں تو ہنڈرڈ انڈیکس ریکارڈ پر ریکارڈ بنا رہا ہے ، کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ کا مثبت اختتام ہوا ہے،100 انڈیکس 571 پوانٹس اضافے سے 94 ہزار 763 کی سطح پر بند ہوا ،100 انڈیکس میں نئی بلند ترین سطح 95ہزار 278 کی سطح تک ٹریڈ ہوا۔