آئی ایم ایف نے پنجاب حکومت کے سرپلس بجٹ سے اتفاق کر لیا ، وزارت خزانہ

Nov 15, 2024 | 18:31:PM

(وقاص عظیم)پاکستان کے قرض کے حصول کیلئے انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ سے مذاکرات کامیاب ، آئی ایم ایف نے پنجاب کے سر پلس بجٹ سے اتفاق کر لیا۔

 تفصیلا ت کے مطابق آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات ہوئے ہیں جس میں وزارت خزانہ نے صوبائی سرپلس سے متعلق آئی ایم ایف کو نظر ثانی شدہ اعداد و شمار پیش کیے ،آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے نظر ثانی شدہ اعدادوشمار سے اتفاق کرلیا ،وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں حکومت پنجاب نے 40 ارب روپے کا صوبائی سرپلس بجٹ دیا ہے ،وزارت خزانہ نے حکومت پنجاب کے 40 ارب روپے صوبائی سرپلس کے حصول کے بیان کی تصدیق کردی ،

وزارت خزانہ  کے مطابق حکومت پنجاب نے مالی سال 25۔2024 کے لیے اپنے بجٹ میں صوبائی سرپلس کی مد میں 630 ارب روپے رکھے ہیں ،آئی ایم ایف نے پنجاب حکومت کے سرپلس بجٹ سے اتفاق کیا  ہے ،آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے نظر ثانی شدہ صوبائی سرپلس کے حساب  سے حکومت نے مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں 342 ارب صوبائی سرپلس کے ہدف کے مقابلے میں 360 ارب روپے کا صوبائی سرپلس حاصل کر لیا ہے۔ 

مزیدخبریں