اسلامی نظریاتی کونسل نے ”وی پی این“ کا استعمال غیر شرعی قراردیدیا

Nov 15, 2024 | 18:11:PM

(24نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل نے ”وی پی این“ کا استعمال غیر شرعی قراردیدیا۔

چیئرمین ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہاہے کہ  حکومت کو شرعی لحاظ سے اختیا ر ہے کہ وہ برائی اور برائی تک پہنچانے والے تمام اقدامات کا انسداد کرے، متنازعہ، گستاخانہ اورملکی سالمیت کے خلاف استعمال ہونے والی ایپ کو فوری بندکیا جاناچاہئے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاہے کہ انٹرنیٹ یا کسی سافٹ وئیر(وی پی این وغیرہ) کا استعمال،جس سے غیر اخلاقی یا غیر قانونی امور تک رسائی مقصود ہوشرعا ممنوع ہے، وی پی این کا استعمال اس نیت سے کہ غیر قانونی مواد یا بلاک شدہ ویب سائٹس تک رسائی حاصل کی جائے، شرعی لحاظ سے ناجائز ہے۔

مزیدخبریں