(انور عباس) برطانوی بادشاہ کنگ چارلس 3 کی 76 ہویں سالگرہ کے موقع پر برطانوی ہائی کمیشن میں عشائیے کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سمیت متعدد حکومتی, سیاسی, سفارتی شخصیات نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی بادشاہ کنگ چارلس کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر برطانوی ہائی کمشن میں عشائیے کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد حکومتی, سیاسی, سفارتی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے, مہمانوں کے ہائی کمشن میں داخلے کے لیے علیحدہ علیحدہ راستے مختص کیے گئے ،عشائیہ میں برطانیہ سے خصوصی طور پر آئے ،برٹش آرمی کی آرٹلری رجمنٹ کے بینڈ نے دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجاے ۔
عشائیے سے خطاب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات دیرینہ تاریخ پر مبنی ہیں جو کہ ایک خوشحال مستقل کے مشترکہ ہدف سے ہم آہنگ ہیں دونوں ممالک متعدد شعبوں میں باہمی تعلقات کے استحکام کے لیے سرگرم ہیں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانوی سرزمین میں تخلیقی صلاحیتوں, ایجادات, اختراعات کی سرزمین ہے،پاکستان اور برطانیہ کے مختلف شعبوں میں دیرینہ گہرے تعلقات ہیں جن میں دن بدن اضافہ ہورہا یے, تقریب میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے مہمانوں کے ہمراہ کیک کاٹا ،برٹش آرمی کی آرٹلری رجمنٹ کے بینڈ نے خوبصورت پرفارمنس بھی پیش کی جبکہ میوزکل بینڈ کی جنب سے دیدہ زیب پرفارمنس بھی ہیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فاروق ستار کی وفد کے ہمراہ گورنر سندھ سے ملاقات